Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی انشورنس کی خلاف ورزی کا اندراج یکم ذو الحجہ سے ہوگا

’کورونا بحران کے دوران ڈرائیوروں کی دی جانے والی مراعات ختم کی جارہی ہیں‘ ( فوٹو: عاجل)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی انشورنس کی خلاف ورزی کا اندراج یکم ذو الحجہ سے ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث دی جانے والی مراعات ختم کی جارہی ہیں۔‘
’حالات معمول پر آنے کے بعد اب محکمہ ٹریفک گاڑیوں کا انشورنس نہ کرنے یا تجدید نہ کرنے کی خلاف ورزی کا اندراج کرے گا۔‘
محکمہ ٹریفک نے تمام ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم ذو الحجہ سے پہلے گاڑیوں کی انشورنس کروالیں۔
محکمہ نے انشورنس کو خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے خود کار نظام کے ساتھ دوبارہ جوڑ دیا ہے۔‘
’گاڑیوں کی انشورنس ٹریفک نظام کا لازمی حصہ ہے جس سے دوسروں کے حقوق محفوظ رہتے ہیں، انشورنس نہ کرانا یا تجدید میں تساہل برتنا خلاف ورزی ہے۔‘
واضح رہے کہ محکمہ ٹریفک نے کورونا وائرس بحران کے دوران ڈرائیوروں کو متعدد مراعات دے رکھی تھیں جن میں انشورنس ختم ہونے پر خلاف ورزی درج کرنے کو معطل کیا تھا، اب جبکہ حالات معمول پر آگئے ہیں تو محکمے نے انشورنس کی خلاف ورزی خود کار نظام سے بحال کر دی ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: