Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا 20 کے مقابلوں میں کھلاڑی کا کارنامہ

بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے درمیان منعقد ہونے والے ٹونامنٹ میں فیفا 20 کھیل میں سعودی نیورسٹیوں کی ٹیم کی کھلاڑی نجد فہد نے اسٹریلیا کی کھلاڑی جیسیکا کو 5-1 سے شکست دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی ٹیموں کی لیگ کے سربراہ ڈاکٹر خالد المزینی نے سعودی کھلاڑی نجد کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’لیگ کی طرف سے ویڈیو گیم کے عالمی مقابلوں میں سعودی کھلاڑیوں کو موقع دے کر ان کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا جارہا ہے‘۔
’سعودی نوجوانوں کی اپنا ہنر پیش کرنے کے لیے مدد کی جاتی ہے تاکہ عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کیا جائے‘۔
’ہم عالمی مقابلوں میں محض شرکت کے خواہش مند ہی نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی دنیا کے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں مضبوط حریف کے طور پر سامنے آئیں‘۔
انہوں نے سعودی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: