Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 51 ہلاکتیں،3 ہزار کیسز کی تصدیق

مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 159 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 486 تک پہنچ گئی ہے۔
جمعے کو وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس کے حوالے سے ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 51 افراد گزشتہ 24 گھنٹے میں ہلاک ہوئے اب تک اس مہلک مرض کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 151 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس وقت 61 ہزار 309 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ 2 ہزار 220 کی مریضوں کی نازک حالت کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
ترجمان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار930 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 296 رہی۔

ریاض میں سب سے زیادہ کیس سامنے آئے۔ مریضوں کی تعداد 296 رہی۔(فوٹو عرب نیوز)

الھفوف 249 ، دمام  158 ، جدہ 209 ، طائف 139 ، مکہ مکرمہ 108 ، مدینہ منورہ 134 ، خمیس مشیط 131 ، ابہا 94 ،حائل 76 ، قطیف 69 ، بریدہ 65 ، تبوک 59 ، جازان  میں 49 افراد  میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
ترجمان صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجائے ہاتھوں کو مسلسل دھوتے رہیں۔ گھروں سے باہر سینٹائزر کا استعمال  اور سماجی فاصلے کا خیال لازمی کیاجائے۔

شیئر: