Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں مسلسل کمی، ایک ہزار 629 نئے مریض

وبائی مرض سے 2 لاکھ 31 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جمعرات 30 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کیسز میں مسلسل نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے 2 ہزار 629 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 31 ہزار 198 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 40 ہزار 179 ہیں جس میں دو ہزار 824 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سسے مزید 26 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 824 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے مریض الھفوف میں 137 سامنے آئے ہیں جبکہ ریاض میں 114، المذنب 71، طائف 51 ، مکہ 47 ، دمام 66، نجران 63 ، المبرز 63، مدینہ 60 ، بریدہ 45، جدہ 34 ، تبوک 34 ، ابھا 32 ، الرس 49 ، جازان 28 ، حفر الباطن 17 ، الخبر 23 اور وادی الدواسر میں 24 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

گذشتہ روز کورونا سے مزید 26 اموات ہوئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مملکت کے 5 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 12 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 9 شہروں میں تین تین اور 4 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: