Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماسک‘ خلاف ورزی پر 189 افراد پر جرمانے

مارکیٹوں میں سماجی فاصلے پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 تبوک ریجن میں تفتیشی ٹیموں نے کورونا وائرس کی خلاف ورزی پر 189 افراد کےخلاف جرمانے کیے ہیں۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں گشت جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت نے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ گھروں سے باہر جاتے وقت طبی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔
اس ضمن میں پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں پر مشتمل تفتیشی ٹیمیں مختلف شہروں میں تشکیل دی گئی ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھروں سے باہر جانے والے منہ اور ناک ڈھک کر رکھیں تاکہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب مارکیٹیں اور تجارتی اداروں کے لیے بھی خصوصی ضوابط مقرر کیے ہیں جن کے تحت سپر سٹورز انتظامیہ اس امر کے پابند ہیں کہ وہ مقررہ تعداد سے زائد افراد کو مارکیٹ میں نہ آنے دیں تاکہ سماجی فاصلے کی حد برقرار رہے۔ مارکیٹوں میں سینیٹائزر اور دستانوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی پابندی ہے۔

شیئر: