Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول 91 اور 95 کے نرخ پھر بڑھ گئے

اگست کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے گئے ہیں۔( فوٹو سبق)
سعودی آرامکو نے پیر کی شب اگست 2020 کے لیے پٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 
عاجل اور سبق ویب نے آرامکو  کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا’ پٹرول 91 جوگزشتہ ماہ ایک ریال 29 ھللہ فی لٹر دستیاب تھا۔ اب نئی قیمت ایک ریال 43 ھللہ ہوگی۔  پٹرول 91 کی قیمت  میں 14 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے‘۔
’پٹرول 95 جو گزشتہ ماہ ایک ریال 44 ھللہ میں دستیاب تھا اب نئی قیمت ایک ریال 60 ھللہ ہوگی۔ قیمت میں 16 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے‘۔ 

ڈیزل 52 ھللہ اور مٹی کا 70 ھللہ فی لٹر دستیاب ہوگا۔(فوٹو روئٹرز)

 نئے نرخنامے کے مطابق ’ڈیزل 52 ھللہ اور مٹی کا 70 ھللہ فی لٹر دستیاب ہوگا‘۔
 اعلا میے میں مزید کہا گیا کہ نئے نرخ منگل  11 اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ  سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔ 
 آرامکو کی طرف سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: