Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا نائب امیر کویت کے نام مکتوب

سعودی وزیر خارجہ نے کویتی وزیر اعظم سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کویت کے نائب امیر و ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے نام دستی مکتوب ارسال کیا ہے۔
یہ خط سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو السیف محل میں کویتی وزیراعظم شیخ صباح الاخالد الحمد الصباح سے ملاقات کرکے پیش کیا۔  
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے نائب امیر کویت کو شاہ سلمان اور ولی عہد ونائب وزیراعظم و زیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی پہنچائے ہیں۔

شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی پہنچائے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

 شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویتی وزیراعظم سے دونوں برادر ملکوں کویت اور سعودی عرب کے برادارنہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے علاقائی وبین الاقوامی حالات حاضرہ اور امور کا بھی جائزہ لیا ہے۔ 
اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح، کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد، مملکت میں متعین کویتی سفیر شیخ علی خالد الجابر الصباح اور معاون وزیر خارجہ برائے جی سی سی امور ناصر حجی المزین بھی موجود تھے- 
یاد رہے کہ ان دنوں امیر کویت علاج کے لیے امریکہ گئے ہوئے ہیں۔

شیئر: