Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں کورونا کیسز دو کروڑ 69 لاکھ، اموات آٹھ لاکھ 79 ہزار

میلبرن میں لاک ڈاؤن میں 28 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 69 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 79 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
آسٹریلیا میں کورونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ سمجھی جانے والی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبرن میں سخت لاک ڈاؤن میں 28 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وکٹوریہ کے پریمیئر ڈینئیل اینڈریوز نے اتوار کو کہا کہ ’ہم اس وقت لاک ڈاؤن نہیں کھول سکتے کیونکہ اگر ہم نے ایسا کیا تو وبا قابو سے باہر ہو جائے گی۔‘
میلبرن میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سخت لاک ڈاؤن کے احکامات دو اگست کو جاری کیے گئے تھے۔
آسٹریلیا کی سب سے زیادہ گنجان آباد ریاست وبا کی دوسری لہر کا مرکز ہے جہاں ملک کے 26 ہزار 282 کیسز میں سے 75 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے اور کُل 753  ہلاکتوں کا  90 فیصد بھی اسی ریاست میں سامنے آیا۔
اتوار کو وکٹوریہ میں 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
روئٹرز کے مطابق انڈیا میں اتوار کو 90 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اضافہ ہوا جو وفاقی وزارت صحت کے مطابق یومیہ کیسز کا عالمی ریکارڈ ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 65 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد انڈیا میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہزار 626 ہو گئی ہے۔

میڈیکل ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ انڈیا کے کچھ حصوں کو کورونا کی دوسری کا سامنا ہے (فوٹو اے ایف پی)

کہا جا رہا ہے کہ پیر کو انڈیا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا کیونکہ وہاں کیسز کی کُل تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
میڈیکل ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ انڈیا کے کچھ حصوں کو کورونا کی دوسری کا سامنا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ ٹیسٹس کی تعداد بڑھانہ اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی میں نرمی کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک دو کروڑ 69 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتیں آٹھ لاکھ 79 ہزار سے بڑھ چکی ہیں۔
امریکہ میں 62 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں  اب تک 41 لاکھ 23 ہزار 931 کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں (فوٹو اے ایف پی)

امریکہ کے بعد برازیل میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک 41 لاکھ 23 ہزار 931 کیسز رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 203 ہے۔
انڈیا کا کیسز کے لحاظ سے برازیل کے ساتھ صرف 10 ہزار کیسز کا فرق رہ گیا ہے۔ انڈیا میں اب تک 41 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار 626 ہو گئی ہے۔

شیئر: