Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: کورونا کے 526 نئے کیسز، چھ اموات

اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد پانچ ہزار 673 ہے (فوٹو: اردو نیوز)
پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 526 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 31 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔
پاکستان میں اب تک تین لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی کل تعداد تعداد چھ  ہزار 379 ہے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ 89 ہزار اور 429 ہے۔

 

اس وقت پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد پانچ ہزار 673 ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک کورونا سے ایک لاکھ  31 ہزار 880 افرا متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں متاثرین کی تعداد 97 ہزار 679 ، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 942، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، گلگت بلتستان میں تین ہزار 196، بلوچستان میں 13 ہزار 483 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار 24 سو ہے۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی سندھ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد دو ہزار 443 ہے۔ پنجاب میں کورونا سے دو ہزار 217 افراد، کے پی میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں  178، بلوچستان میں 145 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 65 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: