Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 672 نئے کیسز، کمی کا سلسلہ جاری

گذشتہ روز کورونا سے 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل ریکارڈ کمی ہورہی ہے۔
 منگل کو بھی 700 سے کم نئے مریض سامنے آئے۔ 90 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق منگل 15 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 672 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 92 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 22 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 33 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 338 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 570 ہے جن میں سے ایک ہزار 286 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہاں 62 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مدینہ میں 61، جدہ 45، ریاض 44، الھفوف 38، دمام 37، ینبع 27،خمیس مشیط 24،القطیف 24، المبرز 20، نجران 19، حائل 18، بلجرشی 16 اور جازان میں 15 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو روئٹرز)

اعداد و شمار کے مطابق 27 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 5 شہروں میں 2، 2 اور 11 شہروں میں 3،3 جبکہ 5 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: