Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: سب سے زیادہ صحت یاب افراد مکہ اور الشرقیہ میں

مکہ ریجن میں کورونا کے 3079 ایکٹیو کیسز ہیں- فوٹو سبق
کورونا سے سعودی عرب کے 13 صوبوں میں الشرقیہ اور مکہ مکرمہ وہ علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے- مکہ مکرمہ ریجن میں کورونا سے شفا پانے والوں کی تعداد 77 ہزار 274 ہوگئی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا وبا کے آغاز سے لے کر 17 ستمبر 2020 جمعرات تک مکہ مکرمہ اور اس کی 17 کمشنریوں میں  متاثرین کی کل تعداد 82 ہزار 137 ہو چکی ہے-
متاثرین کے حوالے سے مکہ مکرمہ ریجن مملکت بھر میں دوسرے نمبر اور الشرقیہ ریجن پہلے نمبر پر ہے-
مکہ ریجن میں کورونا کے 3079 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ سب خطرے سے باہر ہیں- وائرس سے یہاں کل اموات 1784 ہوئی ہیں-
اس حوالے سے صحت اور دیگر ادارے حفاظتی تدابیر کی بابت مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کے  دورے بھی کرتے رہتے ہیں-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: