Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں موسم گرد آلود

’نجران میں شام 5 بجے تک گرد و غبار کا طوفان رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے متعدد شہروں میں آج موسم غبار آلود رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، حائل اور مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی‘۔
’دوسری طرف جازان، عسیر اور الباحہ کا موسم ابر آلود رہے گا جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’نجران ریجن میں گرد وغبار کے طوفان کا امکان ہے۔ نجران شہر کے علاوہ یدمہ، حبونا، خباش اور شرورہ میں شام 5 بجے تک موسم گرد آلود رہے گا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں‘۔

شیئر: