Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سعودیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ

’رواں سال کے دوران 1004 سعودی سرمایہ کاروں کے 1466 املاک خریدنے کی توثیق ہوئی ہے‘ ( فوٹو: البیان)
کورونا بحران کے باوجود سعودی شہریوں کی دبئی میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی اخبار البیان کے مطابق دبئی میں غیر منقولہ جائیداد کے محکمے نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے دوران سعودی شہریوں نے دو بلین درہم کی املاک خریدی ہیں‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 1004 سعودی سرمایہ کاروں کے 1466 املاک خریدنے کی توثیق ہوئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کورونا بحران کے دوران جہاں دنیا بھر کی سرمایہ کاری اور معیشت متاثر ہوئی ہے وہاں سعودی شہریوں نے دبئی میں مزید سرمایہ کاری کر کے ریاست کی مستحکم معیشت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے‘۔
’سعودی سرمایہ کار کو یقین ہے کہ دبئی میں اس کی خریدی جانے والی املاک سے منافع ہوگا نیز وہ ریاست میں سرمایہ کاروں کو پیش کی جانے والی سہولتوں سے مطمئن ہے‘۔
محکمے نے امید ظاہر کی ہے کہ ’دبئی میں سرمایہ کاری  کے لیے جن نئی سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے اس کے باعث مزید سعودی شہری یہاں سرمایہ کاری کریں گے‘۔

شیئر: