Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1002 نئے مریض

’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 407 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: العین)
امارات میں آج جمعرات کو کورونا کے 1002 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 88 ہزار 532 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 942 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 77 ہزار 937 ہوگئی ہے‘۔
’ایک مریض ہلاک ہوا ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 407 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کرنا ضروری ہے۔

شیئر: