Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ فیکٹری اور عجائب گھر اگلے ماہ عوام کے لیے کھل جائیں گے

’18 اکتوبر سے تینوں ادارے عوام کے لیے کھولے جائیں گے‘ ( فوٹو: حرم انتظامیہ)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے انتظامیہ کے ماتحت بیرونی اداروں کو عوام کے لیے کھولنے کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق السدیس نے غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری کو یکم ربیع الاول بمطابق 18 اکتوبر سے کھولنے کی ہدایت جاری کی  ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تینوں ادارے ڈیوٹی اوقات کے دوران عوام کے لیے کھلے ہوں گے تاہم حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے گا‘۔
’زائرین کی سلامتی کے لیے مذکورہ اداروں کی انتظامیہ تمام حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی‘۔
واضح رہے کہ قبل ازیں حرمین انتظامیہ نے اپنے ماتحت اداروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عوام کے لیے بند کر دیا تھا۔

شیئر: