Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کعبہ اور حجر اسود کے قریب نہیں جائیں گے

'طواف، کعبہ کے گرد نصب باڑ کے باہر ہوگا۔' فائل فوٹو: اے ایف پی
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ 'طواف، کعبہ کے گرد نصب باڑ کے باہر ہوگا۔'
’کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا کعبے کو چھونا منع ہے۔'
’تمام زائرین کو سماجی فاصلے کے علاوہ طواف کے دوران زمین پر نشانات پر چلنے کی پابندی کروائی جائے گی۔'
’طواف اور سعی کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی کروانے کے لیے انتظامیہ نے اہلکار تعینات کیے ہیں۔'
’تمام زائرین کے جسم کا درجہ حرارت لیا جائے گا، طبی ٹیم ہر وقت موجود رہے گی اور زائرین کی نگرانی پر مامور ہوگی۔'
'طواف اور سعی کو منظم کرنے کے علاوہ زائرین کی طرف سے وقت کی پابندی کے لیے ٹیم موجود رہے گی۔'
دوسری طرف حرمین کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’عمرہ اور حرم کے زائرین کے استقبال اور سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔'

شیئر: