Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری نے بھائی کو قتل، دو کو زخمی کرکے خود کشی کرلی

’واقعہ نجران کی العارضہ کمشنری کے دیہی علاقے میں آج پیر کی صبح ہوا ہے۔‘ ( فوٹو: سبق)
نجران میں ایک شہری نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی کو قتل اور دو رشتہ داروں کو زخمی کر کے خود کشی کرلی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ نجران کی العارضہ کمشنری کے دیہی علاقے میں آج پیر کی صبح ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ پر موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 'تفتیشی افسروں نے موقع سے ایک پسٹل ضبط کی ہے جس کے متعلق گمان ہے کہ یہ آلہ قتل ہے۔'
زخمی ہونے والے افراد کو کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر طبیعت سنبھل جانے پر ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔
 
 

شیئر: