Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں مساجد کھولنے کا فیصلہ نومبر میں ہوگا

کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سلطنت عمان نے کہا ہے کہ مساجد کو  باجماعت نماز کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نومبر کے وسط میں کیا جائے گا۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
عمان کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ گائیڈ لائنز اور مقرر کردہ احتیاطی تدابیر کے مطابق مساجد اور دیگر عبادت گاہیں کھولنے کے بارے میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے کا انحصار سپریم کونسل کی رپوٹ پر ہو گا جوکورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے طریقہ کار کی نگرانی کرتی ہے۔
اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ متاثرہ کیسز کی تعداد اتنی کم ہے جو دوسروں کے لیے خطرہ نہ بنیں اور وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

شیئر: