Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب سے دوستی کے رشتے مضبوط سے مضبوط تر‘

چینی سفیر نے سعودی وزیر اسلامی امور سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں چینی سفیر چنگ بنگ چینگ نے کہا ہے کہ ’ سعودی عرب ذمہ دار ریاست ہے اور یہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی اور امن و امان کو اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے‘۔
’سعودی عرب نے کورونا وبا کے انسداد کے لیے جو اقدامات، فیصلے اور کام کیے ہیں وہ عمدہ اور قابل قدر ہیں‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق چینی سفیر نے منگل کو وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وزارت اسلامی امور کے  اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ 
چینی سفیر نے میانہ روی، اعتدال پسندی، محبت اور روا داری کے کلچر کے پرچار میں وزارت اسلامی امور کی کوششوں کی تعریف کی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب کو پوری دنیا خصوصا مسلم ملکوں میں منفرد اور اعلی مقام حاصل ہے۔ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ اپنی دوستی پر فخرہے۔ دنیا بھر میں امن و سلامتی کو رائج کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مسلسل تعاون کررہے ہیں‘۔ 
چینی سفیر نے بتایا کہ’ سعودی عرب اور چین کورونا وبا کے انسداد میں مسلسل تعاون کررہے ہیں۔ جلد ہی وبا کے خلاف حتمی فتح حاصل کرلیں گے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’چین اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون مستحکم  ہے۔ مختلف ثقافتی، تمدنی عوامی اور سماجی شعبوں میں دوستی کے رشتے مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں‘۔

شیئر: