Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں خلاف ورزیوں پر 16 دکانیں بند

’بند کی جانے والی دکانوں میں 10 غذائی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ینبع میونسپلٹی نے کورونا کے حفاظتی تدابیر کے علاوہ مختلف خلاف ورزیوں پر 16 دکان بند کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بند کی جانے والی دکانوں میں 10 غذائی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں تھیں‘۔
’بعض دکانوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھی گئی جبکہ دیگر میں صفائی اور معیار کی کمی تھی جبکہ بعض نے بلدیہ کے ضابطے پورے نہیں کیے تھے‘۔
’تفتیشی اہلکاروں کے معمول کے دورے کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے معروف مراکز کے پاس بلدیہ کا لائسنس نہیں تھا‘۔
’بعض مراکز میں کام کرنے والے کارکنوں کے میڈیکل کارڈ ختم تھے جبکہ کے پاس کارڈ نہیں تھے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دورے کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر 5 دکانوں کو نوٹس دیا گیا ہے‘۔
’کھانے پینے کے مراکز سے اشیا خریدنے سے پہلے صارفین کو اپنی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ وہاں صفائی کا کس قدر اہتمام ہے، کارکنوں کے پاس میڈیکل کارڈ ہے یا نہیں نیز کیا وہاں ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے‘۔
’شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل ہے کہ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو فورا بلدیہ کو مطلع کریں‘۔
 
 
 

شیئر: