Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ کویت

صدر ڈاکٹر عارف علوی امیر کویت کے انتقال پر تعزیت کریں گے (فوٹو: سوشل میڈیا)
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی پیر کے روز کویت کے دورے پر پہنچیں گے جہاں وہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے۔

 

 اس ملاقات کے دوران وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچائیں گے اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کویت ایک مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
مرحوم امیر کویت کی قیادت میں باہمی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچا۔ وہ پاکستان کے مخلص اور قابل اعتماد دوست تھے۔ انھوں نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: