Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر عارف علوی کی امیرِ کویت سے ملاقات

صدر نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے سابق امیر کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےکویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر صدر عارف علوی نے مرحوم امیر کویت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور کویت کے درمیان باہمی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچا۔

 

’وہ پاکستان کے مخلص اور قابل اعتماد دوست تھے۔ انھوں نے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔‘
صدر نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
نئے امیر کویت نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 انھوں نے شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے اظہار ہمدردی پر شکریہ بھی ادا کیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سابق امیر کویت کی وفات پر اظہارِ تعزیت کے لیے پیر کے روز کویت پہنچے تھے۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: