Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کا نوبل انعام ورلڈ فوڈ پروگرام کے نام

ورلڈ فوڈ پروگرام نے ہر سال 88 ممالک 97 ملین افراد کی مدد کی (فوٹو:روئٹرز)
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’ورلڈ فوڈ پروگرام‘نے متنازع علاقوں میں  بھوک مٹانے اور امن کی صورتحال کی بہتری کی کوششوں کے لیے امن کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے ہر سال 88 ممالک 97 ملین افراد کی مدد کی اور اب بھی دنیا بھر میں نو میں سے ایک فرد کے پاس ضرورت کے مطابق خوراک نہیں۔
نوبل کمیٹی کی چیئرویمن بریٹ ریس اینڈرسن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’اب عالمی سطح پر یکجہتی اور کثیرالجہتی تعاون کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھوک مٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: