Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون ناکارہ بنا دیا گیا

’نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے اتوار کو حوثی باغیوں کا بارود سے لیس ایک اور ڈرون ناکارہ بنا دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’آج علی الصباح حوثی باغیوں کو نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے ڈرون روانہ کیا تھا‘۔
’راڈار پر اس کا انکشاف کرتے ہوئے سعودی فضائیہ نے ڈرون شکن میزائل داغ کر اسے ناکارہ بنا دیا ہے‘۔
’ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کی شہری آبادی اور حکومتی و نجی املاک کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں مسلسل جاری ہیں‘۔
’یمن میں دہشت گرد ملیشیا جنونی طور پر سعودی عرب کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش میں ہے جنہیں ناکام کیا جا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی برادری کی نظروں میں ہے کہ حوثی باغی اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی مسلسل پامالی کر رہے ہیں‘۔
 

شیئر: