Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20: وزرائے خزانہ کا اجلاس کل ہوگا

’اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد الجدعان اور ساما کے سربراہ ڈاکٹر احمد الخلیفی کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی سربراہی میں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور سٹیٹ بینک کے سربراہان کا آن لائن اجلاس کل بدھ کو ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو لاحق خطرات اور ان کے تدارک کے علاوہ معیشت کی بہتری کے لیے غور و خوض کیا جائے گا۔
جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سٹیٹ بینک کے سربراہان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی امداد اور اس حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔
جی 20 کے آن لائن کانفرنس کی صدارت سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) کے سربراہ ڈاکٹر احمد الخلیفی کریں گے۔
قبل ازیں جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ نے باہمی تعاون اور عالمی معیشت میں تیزی لانے پر اتفاق کیا تھا اور اس حوالے سے روڈ میپ تیار کیا گیا تھا۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں
 
 
 

شیئر: