Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1398 نئے  کیسز

جمعرات کو 1666 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے- فوٹو اے ایف پی
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو ملک میں نئے کورونا وائرس کے 1398 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے- وزارت صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار 147 نئے ٹیسٹ کیے-
اماراتی خبررساں ادارے وام کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  1666 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے- کورونا سے نئے متاثرین کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے- سب کے سب خطرے سے باہر ہیں- سب کو ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے-
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب امارات میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 437 ہوگئی ہے جبکہ مزید دو افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 452 تک پہنچ گئی- وائرس سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 325 ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: