Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض 400 سے بھی کم

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 370 افراد صحت یاب ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق سنیچر 17 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 359 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 854 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 370 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 165 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 854 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 21 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 165 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 524 رہ گئی ہے جن میں سے 829 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 55 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ریاض 25، مکہ 23، ینبع 19، حائل 16، خمیس مشیط 15، المبرز 14، الخرج 12، وادی الدواسر 12 ، نجران 10 ، الھفوف 9، جدہ 9 اور ابہا میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 11 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 3 شہروں میں 3،3 جبکہ 5 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: