Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی سینیٹائزر تیار کرنے والے غیر ملکیوں کو سزا

’جعلی سینیٹائزر کی 39 ہزار بوتلیں ضبط ہوئی ہیں جبکہ سینیٹائزر تیار کرنے کے آلات اور اشیا بھی برآمد ہوئیں‘ (فوٹو: سبق)
جعلی سینیٹائزر تیار اور فروخت کرنے پر متعدد غیر ملکیوں کو ایک ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا ہے کہ ’مذکورہ غیر ملکی اپنی رہائش کو کارخانے میں بدل رکھا تھا جہاں وہ کورونا وائرس بحران سے فائدہ اٹھا کر جعلی سینیٹائزر تیار کر رہے تھے‘۔
’ان کے ٹھکانے سے جعلی سینیٹائزر کی 39 ہزار بوتلیں ضبط ہوئی ہیں جبکہ سینیٹائزر تیار کرنے کے آلات اور اشیا بھی برآمد ہوئیں‘۔
’معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد وہاں مختلف قسم کے جعلی کاسمیٹکس بھی تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا کرتے تھے‘۔
’گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر ان کے خلاف سزا ہوئی ہے‘۔
’عدالتی حکم کے مطابق سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں ملک سے بیدخل کر دیا جائے گا اور انہیں بلیک لسٹ کردیا جائے گا‘۔
 
 
 

شیئر: