Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 4 ٹریفک کیمرے خراب کرنے والا شہری گرفتار

’انتقامی طور پر ٹریفک کیمرے خراب کرنے والے شخص پر متعدد جرمانے ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر پولیس نے ٹریفک کیمروں میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عسیر ریجن پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر زید بن دباش نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص عمر کی دوسری دہائی میں ہے‘۔
’وہ مجموعی طور پر 4 ٹریفک کیمرے خراب کر چکا ہے، پولیس نے اس کی شناخت کرلی تھی‘۔
’تفتیش کے دوران اس نے کیمرے خراب کرنے کی اقرار کیا ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیا جائے گا‘۔
ترجمان نے بتایا کہ ’مذکورہ شخص سے جب ٹریفک کیمرے خراب کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ انتقامی طور پر ایسا کر رہا ہے کیونکہ انہی کیمروں کی وجہ سے اسے جرمانے ہوئے ہیں‘۔

شیئر: