Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے سمسٹر کا امتحان لینے کے لیے طلبہ کو بلایا جاسکتا؟

’طالب علم کو امتحان گاہ بلانے کے لیے نجی سکولوں کو دو شرائط پوری کرنی ہوں گی‘ ( فوٹو: سبق)
 وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری نے کہا ہے کہ نجی سکولوں میں پہلے سمسٹر کا امتحان لینے کے لیے طالب علم بلایا جا سکتا ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’نجی سکول اگر چاہیں تو پہلے سمسٹر کا امتحان لینے کے لیے طالب علم کو بلا سکتے ہیں، اس کے لیے وزارت تعلیم کی اجازت ضروری نہیں‘۔
’طالب علم کو امتحان گاہ بلانے کے لیے نجی سکولوں کو دو شرائط پوری کرنی ہوں گی، پہلی یہ کہ طالب علم کے سرپرست اس کی اجازت دیں اور دوسری یہ کہ امتحان گاہ میں ایس او پیز کا اہتمام کیا جائے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس کے برعکس سرکاری سکولوں میں امتحان کے لیے طلبہ کو بلانے کی شرط یہ ہے کہ محکمہ تعلیم سے پہلے اجازت لی جائے‘۔
’اس کے علاوہ سرپرست سے بھی اجازت لی جائے اور امتحان گاہ میں ایس او پیز کا اہتمام کیا جائے‘۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث آن لائن تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: