Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں 4043 نئے مریض، لیبیا میں 11 اور مراکش 61 ہلاک

’عراق میں 46 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں، کل تعداد بڑھ کر 10770 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
متعدد عرب ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جہاں روزانہ نئے مریضوں کا اندراج ہو رہا ہے جبکہ کئی مریض وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
عراق :
عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4043 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کل تعداد 463951 ہوگئی ہے۔
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 46 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک بھر میں ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 10770 ہوگئی ہے  جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 391010 ہے‘۔
لیبیا :
لیبیا کے قومی مرکز برائے وبائی امراض نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز کورونا کے باعث 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرکز نے کہا ہے کہ ’ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 899 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے‘۔
’ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 58874 ہوگئی ہے جبکہ اس کے باعث ہلاک شدگان کی کل تعداد 823 ہے‘۔
مراکش :
مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’بدھ کو 3985 نئے افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں‘۔

مراکشی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’بدھ کو 3985 نئے افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں‘۔

مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 7 ہزار 718 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز وائرس کے باعث 61 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3506 ہوگئی ہے‘۔
’کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 591 ہے‘۔

شیئر: