Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رقوم جمع کر کے بیرون ملک ٹرانسفر کرنے والے 5 افراد گرفتار

’ریاض ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے ایک شخص کو 13 لاکھ ریال سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
نامعلوم ذرائع سے رقوم جمع کر کے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک ٹرانسفر کرنے میں ملوث ایک عرب گروہ گرفتار ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم حکام نے ایک شخص کو 13 لاکھ ریال سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا‘۔
’یہ شخص مصری شہریت کا حامل تھا اور کیش رقم بیرون ملک لے جانے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
’ریاض پولیس نے اس سے تفتیش کی تو معلوم ہوا اس کے ساتھ 5 دیگر افراد بھی ہیں جن میں سے تین مصری جبکہ دو شامی ہیں‘۔
’مذکورہ تمام افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں‘۔
’گرفتار شدگان نا معلوم ذرائع سے رقوم جمع کرکے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک ٹرانسفر کیا  کرتے تھے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’انہوں نے 10 فرضی تجارتی اداروں کے نام کھولے جانے والے بینک اکاؤنٹس کے ذریعہ خطرناک رقوم بیرون ملک ٹرانسفر کی ہے‘۔
’ان کے ٹھکانے سے 47 لاکھ 85 ہزار413 ریال کیش برآمد ہوئے ہیں جبکہ ٹرانسفر کی جانے والی رقوم کی بینک رسیدیں بھی آمد ہوئی ہیں‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: