Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا اپ ڈیٹ : عرب ممالک میں نئے مریض، مزید ہلاکتیں

’عراق میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 470633 ہوگئی ہے، گزشتہ روز 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: العرب)
مختلف عرب ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
اردن :
اردنی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 3921 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 69306 ہوگئی ہے۔
اردنی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن 1346 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں‘۔
’ہلاک شدگان کی کل تعداد 772 ہوگئی ہے جبکہ 1346 افراد ایسے ہیں جو زیر علاج ہیں‘۔
عراق :
عراق میں گزشتہ روز 2878 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 470633 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 10862 ہوگئی ہے‘۔
’2855 افراد شفایاب ہوئے ہیں جن کے بعد شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 397241 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’62530 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 442 کی حالت نازک ہے‘۔
الجزائر :
الجزائر میں گزشتہ روز 319 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 7 افراد ہلاک ہوئے  ہیں۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 57651 ہوگئی ہے۔
الجزائری وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں اب تک 40014 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1956 ہے‘۔

مصری نیوز ایجنسی کے مطابق شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 99353 ہے (فوٹو: سکائی نیوز)

لیبیا :
لیبیا کے قومی مرکز برائے انسداد وبائی امراض نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 972 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
’ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 60628 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 819 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘۔
مرکز نے بتایا ہے کہ ’16 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی کل تعداد 847 ہوگئی ہے‘۔
مراکش :
مراکش میں گزشتہ روز 3256 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد دو لاکھ 15 ہزار 294 ہوگئی ہے‘۔
’ہلاک شدگان کی کل تعداد 3625 ہے جبکہ ایک لاکھ 77 ہزار925 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘۔
مصر :
مصری وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 80 افراد کورونا سے شفایاب ہوگیے ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 99353 ہے۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 176 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن 11 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
فلسطین :
فلسطین میں گزشتہ روز کورونا کے باعث 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک شدگان کی کل تعداد 553 ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 504 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے، کل تعداد بڑھ کر 64741 ہوگئی ہے‘۔

’سوڈان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 13 ہزار 804 ہے، ہلاک شدگان 837 ہیں‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)

سوڈان :
سوڈانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 32 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ کوئی ہلاکت ریکارڈ پر نہیں آئی‘۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 13 ہزار 804 ہے‘۔
’ہلاک شدگان کی کل تعداد 837 ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا‘۔
 
 

شیئر: