Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 381 کیسز، 17 ہلاکتیں

مختلف شہروں میں 436 افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو، واس )
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 381 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہی دن میں اس وبائی مرض سے 17 افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض مدینہ منورہ میں آئے جن کی تعداد 72 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ جہاں 49 اور ریاض میں 37 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ۔
دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد نسبتا کم رہی ینبع میں 22 ، جدہ 18 ، الھفوف 15 ، عرعر 9 ،  بلسمر اور الظھران  میں 8 ، آٹھ ، دمام  7 ، سات ، المبرز ، بریدہ میں 6 ، 6 ، ابوعریش 5 ، عنیزہ ، طائف ، رجال المع ، حائل اور نجران میں مریضوں کی تعداد 4 ، چار رہی
سعودی عرب کے  22 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ایک رہی جبکہ 16 شہروں میں 2 ، دو اور 5 شہروں میں 4 ، چار افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

اب تک 5 ہزار 437 افراد کووڈ سے ہلاک ہو چکے (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں 436 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک مرض سے اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 672 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے گزشتہ روز ہونے والی 17 ہلاکتوں کے ساتھ سعودی میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد  5 ہزار 437 تک پہنچ گئی ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج افراد میں سے 755 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ یہ وائرس 7 ہزار 928 افراد میں ایکٹو ہے جن کا علاج جاری ہے۔

شیئر: