Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

’دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نیوم میں ہونے والی ملاقات میں متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو کی نیز دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور مخلتف شعبوں میں‌ دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا ہے۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ولی عہد کے سیکرٹری بندر بن عبید الرشید کے علاوہ سعودی عرب میں امریکی سفیر جون ابی زید بھی موجود تھے۔
 

شیئر: