Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار ریجنوں میں بارش کا امکان، الہدا روڈ کھول دی گئی

’لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث الہدا روڈ کئی گھنٹے بعد رکھی گئی تھی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے 4 ریجنوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، حائل، عسیر اور باحہ میں آج بارش، ژالہ باری اور دھند رہے گی‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف اور میسان میں آج دوپہر تک دھند رہے گی‘۔
’حائل میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہےجبکہ ایسی ہی صورتحال عسیر اور باحہ ریجن کے متعدد کمشنریوں میں ہوگی‘۔
دوسری طرف طائف میں مسلسل بارش کے باعث کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد الہدا روڈ کھول دی گئی ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ’الہدا روڈ کو سلامتی کے پیش نظر بند کردیا گیاتھا جہاں بارش کے وقت لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ تھا‘۔
دریں اثنا ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر سے اٹھنے والے بادلوں کے باعث ملک کا وسطی علاقہ متاثر ہوسکتا ہے‘۔
’اس میں ریاض شہر اور گرد ونواح میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
 

شیئر: