Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے انسانوں کو بچانے کے لیے روبوٹ اور ڈرون میدان میں

دنیا کو تقریباً ایک برس سے مہلک وائرس کورونا کا سامنا ہے۔ اس عرصے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے  لیے سوشل ڈسٹنسنگ یعنی میل جول میں کمی اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے پر  زور دیا جا رہا ہے۔ اس ماحول میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت بڑھ گئی اور کچھ عرصے سے روبوٹ ایئر پورٹس، ریستوران، لیبارٹریز اور ہسپتالوں میں دکھائی دینے لگے ہیں۔ 
ایک طرف ڈرونز سے محفوظ طریقے سے سامان کی ترسیل بڑھی تو وہیں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے اس کا استعمال شروع کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی چند منتخب تصاویر میں دیکھیں کہ روبوٹس اور ڈرونز سے کیا کیا کام لیے جارہے ہیں۔

شیئر: