Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو 9 علاقوں میں بارش کا امکان

بعض علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی (فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل منگل یکم دسمبر 2020کو سعودی عرب کے نو علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوگی ۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جازان ، عسیر ، باحہ ، مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے ، جنوبی ساحل ، ریاض ، الشرقیہ ، القصیم ، حائل کے متعدد مقامات پر بارش کا قوی امکان گا ۔
بارش کا دائرہ الجوف اور حدود شمالیہ صوبوں تک پھیل جائے گا ۔ مذکورہ صوبوں میں متعدد مقامات پر دھند بھی چھائے رہے گی ۔  
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحرِ احمر میں منگل کو ہوائوں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی طرف ہو گا جبکہ ہوائوں کی رفتار فی گھنٹہ 40 کلو میٹر تک ہوں گی اور سمندر میں لہریں دو میٹر تک اونچی اٹھیں گی ۔  
اخبار24 کے مطابق منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت(33 سینٹی گریڈ ) جبکہ سب سے کم درجہ حرارت (8 سینٹی گریڈ) طریف، تبوک اور القریات میں رہے گا ۔ 
 

شیئر: