Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2020: دنیا بھر کے تنازعاتی مناظر تصویروں میں

اس تصویر میں یہ وہ نومولود بچے ہیں جو ایک حملے کے دوران اپنی ماؤں کو کھو بیٹھے ہیں، اس حملے میں 24 خواتین ہلاک ہوئیں۔
18 جون 2020 کو لی گئی اس تصویر میں انڈین فوج کا ایک قافلہ لداخ کی طرف جانے والی شاہراہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ مغربی ہمالیہ میں ہزاروں کی تعداد میں انڈین اور چینی فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول پر موجود ہیں۔
افغانستان میں 26 مئی 2020 کو لی گئی اس تصویر میں ایک رہا طالبان قیدی پل چرخی جیل میں ہاتھ سے تیار بندوق کے کھلونے کے ساتھ بیٹھا ہے۔
افغانستان میں 3 نومبر 2020 کو کابل یونیورسٹی حملے میں 35 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ایک کلاس روم کے اندر ایک گھڑی لٹکی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔
07 جنوری 2020 کو کھینچی گئی اس تصویر میں شام کے علاقے ہساکا کی جیل میں یہ وہ قیدی ہیں جنھیں اسلامک سٹیٹ یا داعش کا حصہ بننے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
12 فروری 2020 کوعراق میں ایک فوجی کیمپ میں سپیشل فورسز کی خواتین گریجویشن کی تقریب کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
مسلح حوثی فالورز 6 جولائی 2020 کو یمن میں ایک اجتماع میں جا رہے ہیں۔
30 جنوری 2020 کو شام کے علاقے میرات النعمان میں لی گئی اس تصویر میں ایک ناکارہ میزائل سڑک کے کنارے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: