Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت کا خلیجی بحران کے خاتمے پر شاہ سلمان کا شکریہ

امیر کویت نے کہا سعودی قیادت کے حکیمانہ فیصلوں کے باعث خلیجی بحران کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
امیر کویت شیخ نواف الاحمد جابر الصباح نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی قیادت کے حکیمانہ فیصلوں اور بردبار پالیسی کے باعث خلیجی بحران کے خاتمے اور حتمی اتفاق رائے تک پہنچنے میں مدد ملی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے شاہ سلمان کو بھیجے گیے مکتوب میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی امارات، بحرین اور مصر کی نمائندگی  دراصل خطے میں سعودی عرب کے ارفع مقام کو ظاہر کرتی ہے۔‘

 

سعودی عرب خطے کی امن وسلامتی اور استحکام کے علاوہ موجودہ حالات میں اتحاد ویکجہتی کا متمنی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’بھائیوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق سے جی سی سی  اور عرب ممالک کے درمیان وحدت ومضبوطی پیدا ہوگی تاکہ دنیا بھر کو درپیش چیلینجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے۔‘
ہم سب کی مشترکہ جد وجہد سے ہمارے عوام کے خواہشات کی تکمیل ہوگی جس سے ہم مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے۔‘
انہوں نے خادم حرمین شریفین کی قیادت میں سعودی عرب اور اس کے عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید ترقی کی دعا کی ہے۔
 

شیئر: