Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اواپک کی جانب سے جدہ آئل ٹینکر حملے کی مذمت

دہشت گردی کا مقصد سعودی عرب کے امن کو نقصان پہنچانا تھا- فوٹو عاجل
عرب ممالک کی تیل برآمد کرنے والی تنظیم ’اواپک‘ کے سیکرٹری جنرل ’علی سبت ‘ نے جدہ میں آئل ٹینکر پر کیے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب ممالک کی تیل برآمد کرنےوالی تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دہشت گردی کی اس کارروائی کا مقصد سعودی عرب کے امن کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں توانائی کے اہم ذریعے کو ہدف بنا کر بین الاقوامی معیشت کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ 
سیکرٹری جنرل نے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کی عظیم کوششوں کو سراہا جو وہ توانائی کی صنعت کے فروغ کےلیے انجام دے رہے ہیں۔ 
اپنے پیغام کے آخر میں ’اواپک‘ کے سیکرٹری جنرل نے مملکت کی سلامتی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: