Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کا امیر کویت کو مکتوب

سعودی قیادت نے امیر کویت کو اپنے دور حکومت میں پہلی حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی ہے‘ (فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو مکتوب روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  شاہ سلمان اور ولی عہد نے امیر کویت کو اپنے دور حکومت میں پہلی حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو انتہائی مستحکم قرار دیا ہے۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ ’ نئی حکومت کے لیے کامیابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
دوسری جانب امیر کویت نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دریں اثنا ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان نے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلفونک رابط کیا ہے۔
ولی عہد نے شیخ مشعل کو نئی حکومت تشکیل دینے پر مبارکباد دی ہے  اور اس کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
 

شیئر: