Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزہ پابندی عارضی اور کورونا کی وجہ سے ہے: اماراتی وزیرخارجہ

اماراتی وزیر خارجہ کا اہم بیان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امارات کے بعد سامنے آیا ہے۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبدالله بن زاید النیہان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات میں گہرائی بھی ہے اور ان میں مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔
امارات کے وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے کہا کہ امارات 15 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں۔
’وبا کی وجہ سے عائد ویزوں کے اجرا میں پابندیاں عارضی ہیں۔‘

 

اماراتی وزیر خارجہ کا اہم بیان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امارات کے بعد سامنے آیا ہے۔
وزیرخارجہ شیخ عبدالله کا کہنا تھا کہ پاکستانی برادری نے امارات کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
’پاکستان نے امارات کے قیام کے ساتھ ہی سفارتی تعلقات قائم کیے۔‘
بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے خطے میں تازہ ترین پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
’علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ردعمل کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

شیئر: