Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں حشرات کے انسداد کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل

’حرم کے اندرونی اور بیرونی صحنوں میں سپرے کا کام مسلسل کیا جا رہا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد الحرام میں حشرات کے انسداد کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حر م شریف انتظامیہ میں ماحولیات کے تحفظ اور وبا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کے سربراہ حسن السویہری نے کہا ہے کہ ’حرم کو حشرات سے پاک رکھنے کے لیے 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم کے اندرونی وبیرونی حصوں میں صفائی کے لیے 150 سے زیادہ آلات کے علاوہ حشرات کے سپرے کیے جارہے ہیں‘۔
’حرم کے اندرونی حصوں کے علاوہ مصلوں میں حشرات کے لیے خصوصی قسم کا سپرے استعمال کیا جاتا ہے جو نمازیوں کے لیے نقصان دہ نہ ہو‘۔
’اسی طرح حرم کے بیرونی احاطے اور صحنوں میں بھی صفائی کا کام مسلسل ہو رہا ہے، سپرے اور خصوصی آلات کا بھی استعمال جاری ہے‘۔
’زائرین حرم کو سہولتیں فراہم کرنے اور انہیں روحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے کمیٹی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایات پر کام کر رہی ہے‘۔

شیئر: