Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم لیگ ن کے پیر عادل شاہ میئر اسلام آباد منتخب

شیخ انصر نے اکتوبر میں وفاقی حکومت پر بلدیاتی ادارے میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فوٹو سوشل میڈیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیرعادل شاہ اسلام آباد کے نئے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
 پیر کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے پیرعادل شاہ، تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود جبکہ آزاد امیدوار اظہر محمود کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 
پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے جاری ہونے والی نتائج کی دستاویز کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ 46 ووٹ لے کر میئر اسلام آباد منتخب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 26 ووٹ ملے۔ 
اسلام آباد کے میئر کے لیے 80 ووٹوں کا الیکٹورل کالج تھا جس میں 50 یونین کونسلز کے چیئرمین، 3 ڈپٹی میئر جبکہ 17 مخصوص نشستوں کے عہدیداران شامل تھے۔ 
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ہی شیخ انصر عزیز کی جانب سے اکتوبر میں استعفیٰ دیے جانے کے بعد میئر کی نشست خالی ہو گئی تھی۔ شیخ انصر عزیز نے وفاقی حکومت پر اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 
اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے سابق میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے عہدے سے ہٹایا گیا تاہم دونوں بار شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔ 
میئر اسلام آباد کے بلدیاتی عہدیداران کی مدت مارچ 2021 میں ختم ہو جائے گی اس لیے نو منتخب میئر اسلام آباد کا انتخاب بھی تین ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

 

 

شیئر: