Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ کے جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان

’حائل، الجوف، تبوک، شمالی حدود ریجن اور مشرقی ریجن میں دھند چھائی رہے گی‘ ( فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آج بدھ سے کل جمعرات تک سعودی عرب کے متعدد شہروں میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  انہوں نے کہا ہے کہ ’حائل، قصیم، باحہ، عسیر، جازان ، مکہ مکرمہ ریجن کا جنوبی حصہ، طائف، لیث سے جازان تک کا علاقہ، ریاض کا شمالی علاقہ، زلفی، شقرا اور مدینہ منورہ کا جنوبی علاقہ اس کی زد میں ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں آج اور کل مطلع ابر آلود رہے گا، تیز ہوا چلے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیراور مکہ مکرمہ میں مطلع ابر آلود رہنے سے بارش کا امکان ہے‘۔
’حائل، الجوف، تبوک، شمالی حدود ریجن، مشرقی ریجن اور جنوبی و مغربی بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
’مذکورہ علاقوں میں رات کے وقت اور صبح دن گرم ہونے تک دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگی‘۔

شیئر: