Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 176 نئے کیسز، سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں

متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 64 ہزار 929 ہوگئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید پانچ اموات ہوئی ہیں اور 176 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 64 ہزار 929 ہوگئی ہے۔
اتوار کو سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 919 ہیں جن میں سے 319 کی حالت نازک ہے۔

مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 919 ہیں(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 146 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 687 ہو چکی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے پانچ اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اب تک مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 323 تک پہنچ گئی ہے۔‘
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے جہاں 62 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 34 رہی۔ الشرقیہ میں میں 32 اور مدینہ منورہ ریجن میں 11 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار ہو چکی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

 عسیر میں سات ، نجران میں پانچ، الباحہ میں چار، حائل اور الحدود الشمالیہ میں دو، دو جبکہ جازان اور الجوف ریجن میں ایک، ایک مریض سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹریشن کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں، دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: