Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ریکارڈ تین ہزار491 نئے کیسز

 اب تک دو ملین کے قریب افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔(فوٹو اے پی)
متحدہ عرب امارات میں منگل کو بھی پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ریکارڈ تین ہزار 491 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار 223 ہوگئی۔
نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے، انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار 223 ہوگئی۔(فوٹو اے ایف پی)

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سےکورونا کے ایک لاکھ 63 ہزار 49 مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 بیان کے مطابق کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید پانچ مریض ہلاک ہوگئے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 756 ہوگئی ہے۔
متاثرہ مریضوں میں سے مزید تین ہزار 311 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 31 ہزار 675 ہوگئی ہے۔

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 756 ہوگئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔  
متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے دو ملین کا ہدف عبور کرلیا۔ اب تک کل 20 لاکھ 65 ہزار367 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

شیئر: