Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن اور ریاض میں پیر کو گرد وغبار کا امکان

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر یکم فروری کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے مرکز کا کہنا ہے کہ ’پیر کو مشرقی ریجن اور ریاض میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ تیز ہواؤں کا سلسلہ نجران اور مملکت کے جنوب مغربی اور مغربی بالائی علاقوں کے مشرقی مقامات تک پھیل جائے گا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ پیرکو سعودی عرب کے  جنوب مغربی اور مغربی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا‘-  
 ’سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ، جازان، وادی الدواسر، شرورہ اور القنفذہ میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت چار سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا‘۔
موسمیات کے قومی مرکز نے مزید کہا کہ’ آئندہ ہفتے کے وسط سے سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جو کئی دن تک جاری رہے گی‘۔
’بارش کی شروعات شمالی اور مغربی علاقوں سے ہوگی۔ اس کا سلسلہ سعودی عرب کے وسطی اور شمالی علاقوں تک پھیل جائے گا‘۔

 

شیئر: