مصر: ایک ہی دن میں کورونا سے 53 ہلاکتیں
مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں کورونا وائرس کے مزید 603 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز میں 53 افراد اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاھد کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 376 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ بعداب تک اس وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 707 ہو گئی۔
مصر میں کورونا کے ریکارڈ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 993 ہے جبکہ اب تک 9 ہزار 857 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر خالد مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے عوام میں آگاہی مہم جاری ہے اس حوالے سے معلوماتی ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ ہیلتھ ورکرز کی ٹیمیں بھی لوگوں کو اس مہلک وائرس سے احتیاط برتنے کے طریقوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کررہی ہیں